منگلورو:9/فروری (ایس او نیوز) سنگھ پریوار کے کارکن پرساد اتاورکو عدالت حاضری کے موقع پر مخالف گروہ کی طرف سے رچی گئی قاتلانہ حملہ کی کوشش کو پولس نے ناکام بنادینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 15فروری کو پرساد اتاور کی عدالت میں پیشی تھی ، اس موقع پر انڈرورلڈ ڈان روی پجاری کے دست راست کہے جانے والے سپاری کلر دینیش شٹی کے ذریعے پرساد اتاور کو قتل کرنے کی سازش رچی جانے کی بات کہی جارہی ہے۔ پرساد اتااور سنگھ پریوار سے منسلک تھا۔ حال ہی میں اس نے یڈیورپا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہواتھا۔ بتایا جارہاہے کہ پرساد اتاور کی سیاسی ترقی سے حسد کرتے ہوئے پارٹی کارکنان اور کچھ خفیہ ہاتھوں نے اس کو قتل کرنے کے لئے سپاری کلر دینیش شٹی کو سپاری دی گئی تھی جس کو پولس نے ناکام بنانے کی اطلاعات پولس ذرائع نے دی ہے۔
گرفتار شدہ ملزموں سے پوچھ تاچھ کے دوران پولس کو بتایا کہ گذشتہ 9سالوں سے بیلگام جیل میں قید دینیش شٹی اپنے چیلوں کے ذریعے جیل میں ڈیوٹی پر تعینات پولس پر حملہ کراکے فرار ہوجائے گااور پھر 15فروری کو پرساد اتاور جب عدالت میں حاضری کے لئے آئے گا تو اس کا قتل کرنے کی سازش رچی جانے کی بات کہی ہے۔ کچھ دن پہلے 8ملزموں کو گرفتار کرکے ان پوچھ تاچھ کی تو اس سازش کا پتہ چلنے کی بات کہی جارہی ہے۔ گرفتار شدہ ملزموں سے ہتھیار اور پستول ضبط کرلئے گئے ہیں۔ سپاری کلر دینیش شٹی کے متعلق بتایا گیا ہے کہ منگلورو کے مشہور وکیل نوشاد قاسمجی کا قتل بھی روی پجاری کے اشارے پر ہی کیا تھا۔ اسی کیس میں دینیش شٹی، رتیش ، پرتاپ سمیت کل 6ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔